مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بقایاجات اور سرٹیفکیٹ بھی دیں گے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو دیگر شعبوں میں ایڈجسٹ کریں گے، حکومت اور عوام کے درمیان رابطے فعال رکھنےکے لیے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھرتی کیا گیا تاہم نگران حکومت نے غیر قانونی طریقے سے منصوبے کو ختم کیا تھا۔
مزید پڑھیں
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ منصوبے کو پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا گیا اور تاثر دیا گیا کہ پی ٹی آئی نے پارٹی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھرتی کروایا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی تشہیر کے لیے 1100 سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے تھے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ نگران حکومت نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر مخصوص سیاسی جماعت کی تشہیر کا الزام عائد کیا تھا اور تمام سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو فارغ کیا تھا۔ گزشتہ پی ٹی آئی حکومت میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بقایاجات کی ادائیگی کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔