سہیل اور میرا جھگڑا ذاتی معاملہ ہے، کسی کو ٹرول کرنیکی اجازت نہیں، آفتاب اقبال

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آفتاب اقبال اور سہیل احمد پاکستان کی ایسی لیجنڈری شخصیات ہیں جو پچھلے کچھ دنوں سے خبروں کی شہہ سرخیوں میں ہے۔احمد علی بٹ کے عید اسپیشل پوڈ کاسٹ میں آفتاب اقبال پر سہیل احمد کے جارحانہ تبصرے کے بعد دونوں ہی موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔

پوڈ کاسٹ میں میزبان احمد علی بٹ نے سہیل احمد سے امان اللہ اور ان کے بارے میں آفتاب اقبال کی رائے طلب کی جو سہیل احمد کو پسند نہیں آئی اور ان دونوں شخصیات کے درمیان لفظی تکرار شروع ہوگئی۔بعد ازاں یہ جنگ محض ان دو شخصیات پر ہی محدود نہ رہی بلکہ انکے مداحوں کی درمیان بھی شروع ہوگئی۔ ان کے چاہنے والوں نے ایک دوسرے کو طعنے دینا اور برا بھلا کہنا شروع کر دیا اور ساتھ ہی سہیل احمد کے مداحوں نے آفتاب اقبال کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیاپر ٹرولنگ جاری تھی کہ آفتاب اقبال نے ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں اور فالوورز سے سہیل احمد کو ٹرول کرنا فوری طور پر بند کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ میرے اور سہیل احمد کے درمیان جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ دونوں بھائیوں کا معاملہ ہے اور ہو سکتا ہے کہ ہم مستقبل میں بھی اس طرح کے جھگڑوں میں پڑ جائیں لیکن یہ خالصتاً ہمارا ذاتی معاملہ ہو گا اور اس میں کسی کو ٹرول کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھرمندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

زیرو پوائنٹ ناکے پر کارروائی، جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر گرفتار

حکومت کو تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر فیصلے کرنے ہوں گے، گورنر پنجاب

’کم ظرف کی گفتگو سنیں، اس کو جیل میں فائیو اسٹار سہولیات میسر ہیں‘، خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید

شرمیلا فاروقی کو پارلیمنٹ لاجز کا ماحول جیل جیسا کیوں لگا؟

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا