اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کو شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نواز دیا گیا

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اسٹریٹجک اداروں کے نامور سائنسدانوں اور انجینیئرز کو شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ہونے والی تقریب میں اسٹریٹجک اداروں کے 35 افسران کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 7 افسران کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، 15 افسران کو صدارتی ایوارڈ برائے پرائیڈ آف پرفارمنس اور 13 افسران کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنسدانوں اور انجینیئرز کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے قوم کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے بے لوث کردار ادا کیا ہے اور اس کے لیے ہم ہمیشہ آپ کے مقروض ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘