اقوام متحدہ، امن مشن کے دوران شہید ہونے والے 8 پاکستانیوں کے لیے اعزازات کا اعلان

جمعہ 26 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے امن مشن کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل اسمبلی ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، امن مشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 8 پاکستانی شہدا کو اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب کی صدارت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیو گوتریس نے کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام سفیر محمد عامر خان اورکرنل راجہ افضال احمد نے سیکرٹری جنرل سے شہداء کےمیڈلز وصول کئے۔

امن مشن کے دوران شہید ہونے والوں میں 6 وہ شہید بھی شامل ہیں جو 29 مارچ 2022 کو ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں اقوام متحدہ کے سٹیبلائزیشن مشن میں شریک تھے، مشن کے دوران فرائض سرانجام دیتے ہوئے ان 6 پاکستانی فوجیوں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جام شہادت نوش کیا۔

امن مشن کے دوران شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر فیضان علی، میجر محمد سعد نعمانی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، لانس حوالدار محمد جمیل خان شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے امن مشن میں شہید ہونے والے حوالدار بابر صدیق نے اور نائیک رانا محمد طاہر اسلام نے سنٹرل افریقن ریپبلک میں کثیر جہتی انٹیگریٹڈ سٹیبلائزیشن مشن کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘