کوئٹہ میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے وابستہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق گرفتار ہونیوالے دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضہ سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں عمل میں لائی گئی اس کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں گرفتار دہشت گرد ایف سی، پولیس اور سرکاری دفاتر پر دستی بم کے حملوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
ان دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔