کسانوں کو ڈیزل سے سولر انرجی کی طرف کیسے راغب کیا جارہا ہے؟

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیگال میں ایک مائیکرو کریڈٹ سسٹم کے تحت کسانوں کو ڈیزل سے سولر انرجی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے جس سے کھیتی باڑی میں بہتری آرہی ہے۔

مغربی افریقہ میں واقع مسلمان ملک سینیگال میں اب کھیتی باڑی کے لیے جدید نظام متعارف کروا دیا گیا ہے، کسان اب کھیتوں میں آبپاشی کے لیے ڈیزل انجن کے بجائے سولر سسٹم استعمال کرتے ہیں، کیونکہ ڈیزل انجن اکثر خراب بھی ہوجاتا تھا اور ڈیزل کا نقصان بھی ہوتا تھا۔

سولر پینل کی بدولت اب سینیگال کے کسانون کو کم ایندھن کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ اس طریقہ کاشتکاری سے آلودگی کا خطرہ بھی نہیں ہوتا۔

شمسی توانائی کی مدد سے کسانوں کو پانی اور پیسہ دونوں بچانے میں مدد مل رہی ہے، مائیکرو کریڈٹ سسٹم کے ذریعے سینیگال میں کسانوں کو سولر پینل لگانے اور کاروبار کو رواں دواں رکھنے میں ان کی مدد کی جارہی ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp