ایک سال میں نمایاں تبدیلی آئے گی، پاک ایران گیس منصوبے کے لیے راستے نکل آئیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت ایک سال کے اندر پاکستان میں نمایاں تبدیلی لے کر آئے گی، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ تکمیل کے مراحل عبور کرے گا اور اس کے راستے نکل آئیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان بڑی پیشرفت تھی، اگر کسی کو اس دورے سے تکلیف ہوئی ہے تو اس کا حل نہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کی لمبی چوڑی تاریخ ہے، ایران کے صدر چاہتے تھے کہ وہ پاکستان میں ایک بڑا جلسہ کریں لیکن سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوسکا۔

وزیر دفاع نے کہاکہ دونوں برادر ملک مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔ کیونکہ یہ مشترکہ مسئلہ ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ خطے میں بے امنی ہے اور بڑی طاقتوں کی مداخلت بڑھ گئی ہے، اس لیے ہمیں اپنے مفادات کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر ضرور جمع ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ طالبان کی کابل میں فتح پر جو ٹوئٹ کی تھی آج بھی اس پر قائم ہوں کیونکہ وہ ایک مظلوم کی فتح تھی۔

خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان کی بالواسطہ یا بلا واسطہ سرپرستی سے ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp