روس نے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کی قرارداد ویٹو کر دی

جمعرات 25 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونے والی خلا میں ایٹمی ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کر دی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا اور جاپان نے خلا میں ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف قرار داد پیش کی جسے روس نے ویٹو کر دی۔

قرار داد کے حق میں 13 ووٹ آئے جبکہ چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔روس کا مؤقف ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل خلا میں ہتھیاروں پر بحث کا مناسب پلیٹ فارم نہیں،روس اور چین نے خلا میں کسی بھی نوعیت کے ہتھیار رکھنے پر دائمی پابندی کا مطالبہ بھی کیا۔

اقوام متحدہ میں روس کے سفیرنے کہا یہ امریکا اور جاپان کی گھناؤ نی سازش ہے جس سے کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانےوالے ہتھیار خلا میں لے جانے پر 1967 سے پابندی ہے ۔

روسی سفیر نے سوال اٹھایاکہ امریکااور جاپان کی اس قرارداد کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟انہیں 57 سال بعد2024 میں پابندی کی توثیق کا خیال کیوں آیا؟۔انہوں نے کہا کہ روس جلد ہی خلا کو پرامن رکھنےسے متعلق اپنی قرارداد پر بات کرے گا۔

واضح رہے کہ امر یکا نے الزام لگا یا تھا کہ روس مصنوعی سیارہ شکن ایٹمی ہتھیار بنا رہا جنہیں خلا میں بھیجا جا سکے گا ۔روس نے الزام کی تردید کی تھی۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ماسکو خلا میں جوہری ہتھیار رکھنے کے خلاف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ