پنجاب حکومت کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا فیصلہ

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، دوسری جانب صوبائی حکومت نے ایئر ایمبولینس سروس کے دائر کار کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ایئر ایمبولینس سروس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس مریم نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، چیف سیکریٹری پنجاب، سیکریٹری فنانس، ڈی جی ریسکیو سروسز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوایئر ایمبولینس سروس سے متعلق بریفنگ دی گئی، انہیں بتایا گیا کہ پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائر کار کو مزید وسعت دی جائے گی، دوردراز علاقوں میں حادثے کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں، تمام تر وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کریں گے، ایمرجنسی کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس مہیاہوگی، ایئر ایمبولینس سروس کو دیگر صوبوں میں ایمرجنسی کی صورت میں مدد کے لیے فراہم کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا