وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پولیس یونیفارم کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی اور ذرائع کے مطابق مریم نواز کے لیے پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس نے سیاہ رنگ کی وردی تیار کروالی ہے۔
مزید پڑھیں
پولیس ذرائع کے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس کا یونیفارم رواں ہفتے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے موقع پر ایلیٹ فورس کی وردی میں نظر آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کے لیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے تاہم محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پرایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ جمعرات پولیس یونیفارم میں ملبوس نہ صرف پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں شرکت کی بلکہ اس دن بیشتراجلاسوں کی صدارت بھی اسی یونیفارم کو پہنے ہوئے کی، ان کی اس سیاسی جدت پر جہاں اسے سراہا گیا وہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
سیاسی مخالفین اسے دکھاوا اور غیر قانونی قرار دے رہے ہیں جبکہ ان کے حامی اس اقدام کو سراہتے نظرآرہے ہیں، سوشل میڈیا پر اس تنقید کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کو پولیس تقریب کے دوران علامتی طور پر پولیس یونیفارم پہننے کی اجازت سے متعلق قانونی جواز پیش کیا گیا۔