وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازجمعرات کو پولیس ٹریننگ سینٹر کالج چوہنگ میں پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کے لیے پولیس یونیفارم پہن کر گئیں تو انکی تصویر آناً فاناً سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار پولیس کا یونیفارم پہنا ہے جسے پہن کر مجھے یہ احساس ہوا کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، اور مجھے معلوم ہے آپ بھی جانتے ہیں کہ یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔
انکی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد ہر طرف سے تبصروں کی پوچھاڑ ہو گئی۔
صحافی خرم شہزاد نے کہا کہ مریم نواز پولیس یویفارم میں کافی اچھی لگ رہی ہیں، ویسے اگر وزرائے اعظم، وزرائے اعلٰی اور سیاستدانوں کا بھی یونیفارم ہو تو کیسا لگے؟
مریم نواز پولیس یویفارم میں کافی اچھی لگ رہی ہیں، ویسے اگر وزرائے اعظم، وزرائے اعلٰی اور سیاستدانوں کا بھی یونیفارم ہو تو کیسا لگے؟ 😀 https://t.co/JPD7wOn4Bb
— Khurrram Shahzad (@KhurramShahzPK) April 25, 2024
شیری کے نام سے اکاونٹ استعمال کرنے والی صارف کا کہنا تھا کہ آپ انہیں پسند کریں یا ناپسند کریں مریم نواز خوبصورت تو ہیں۔
Love her or hate her. Khoobsoorat to hain pic.twitter.com/b78RwLIKzv
— sherry (@CherieDamour_) April 25, 2024
ایک صارف محمد علی نے مریم نواز کے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی پولیس یونیفارم میں تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ دو تصاویر چالیس سال کے فرق سے۔
Two pictures… ~40 years apart… @NawazSharifMNS @MaryamNSharif pic.twitter.com/v7EST8O34r
— Muhammad Ali (@CharSoAth) April 25, 2024
صحافی رضوان رضی نے لکھا کہ “وردی کے احترام میں اضافہ ہوا”۔
وردی کے احترام میں اضافہ ہوا
🙏 pic.twitter.com/YaaFVXTtt5— Rizwan Razi™ (@realrazidada) April 25, 2024
تاہم کئی صارفین نے پولیس یونیفارم پہنننے پر مریم نواز کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔
سابق وزیراعلی پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی بھی پیچھے نہ رہے۔ تصویر پر تنقیدی تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز خود اپنا مذاق بنوا رہی ہیں۔
Jokes write themselves. 😂 pic.twitter.com/7o39mS3FBI
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) April 25, 2024
سحرش مان نامی صحافی نے لکھا کہ محترمہ جس وردی کا بطور وزیراعلی تحفظ نہ کر سکیں آج وہی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنا رہی ہیں
محترمہ جس وردی کا بطور وزیراعلی تحفظ نہ کر سکیں آج وہی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنا رہی ہیں pic.twitter.com/LItcW5tU7z
— Sehrish Maan (@SMunirMaan) April 25, 2024