انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) 2024 میں پنجاب کنگز نے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزوں کا ہدف عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے 262 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔
پنجاب کنگز نے 2011 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 232 رنز کے سب سے بڑے اسکور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی پی ایل میں اپنا سب سے بڑا اسکور بھی بنا لیا ہے۔
پنجاب کنگز نے 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 259 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔
پنجاب کنگز نے اب ٹی 20 کی دوسری اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا رائل چیلنجرز بنگلور کا بھی مقابلہ کیا۔
پنجاب کنگز سے پہلے راجستھان رائل کے پاس آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے اور ہدف عبور کرنے کا ریکارڈ تھا۔
آئی پی ایل میں دوسری اننگز میں سب سے زیادہ رنزحاصل کرنے کا ریکارڈ
پنجاب کنگز اسکور 262 | ہدف 262
راجستھان رائلز اسکور 226 | ہدف 224
راجستھان رائلز اسکور224 | ہدف 224
ممبئی انڈینز اسکور219 | ہدف 219
راجستھان رائلز اسکور217 | ہدف 215