اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ: سول ایوی ایشن کا تربیتی پروگرام مکمل

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تعاون سے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تھریٹ امیج ریکگنیشن کے لیے کمپیوٹر بیسڈ ٹریننگ کروائی گئی، پاکستان کسٹمز، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور کارساز کے نمائندوں نے بھی تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تھریٹ امیج ریکگنیشن کے لیے کمپیوٹر بیسڈ ٹریننگ مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے سیکیورٹی اینڈ جسٹس کے سربراہ ڈاکٹر جو وائٹل نے بطور اعزازی مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کسٹمز کے (ڈی ڈی جی) (این این ڈی اے) اور سی او او/ایئرپورٹ منیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بھی شرکت کی۔ بنیادی طور پر ایکس رے اسکریننگ کمپیوٹربیسڈ ٹریننگ (سی بی ٹی) آڈیٹر کورس میں ایوی ایشن سیکیورٹی ریگولیٹری افسران اور انسپکٹرز نے شرکت کی۔

پاکستان کسٹمز، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور کارساز کے نمائندوں نے بھی تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔ (یو کے، ڈی ایف ٹی) نے ایکس رے اسکریننگ سرٹیفیکیشن آڈیٹرز کے لیے ضروری آلات اور تربیت فراہم کی۔

جدید ترین ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سپورٹ سے شرکاء کی اسکریننگ کی صلاحیتوں اور ہوابازی میں سیفٹی کا معیار بلند ہوگا۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان یہ مشترکہ کوشش دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری اور باہمی احترام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایئر کموڈور (ر) شاہد قادر، ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکیورٹی (پی سی اے اے) نے اس تربیتی پروگرام کے کامیاب انعقاد پر برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘