عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران ہنگامہ، سفیر بھی برہم

ہفتہ 27 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں’ عاصمہ جہانگیرکانفرنس‘ میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علم کی جانب سے فلسطین اور غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، احتجاج کے دوران جرمن سفیر بھی برہم ہو گئے اور طالب علم کو ہال سے باہر نکل جانے کو کہہ دیا۔

ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک وائرل ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سماجی کارکن و سابق معروف وکیل عاصمہ جہانگیر کی مناسبت سے منعقدہ ’ عاصمہ جہانگیر کانفرنس‘ کے دوران آزاد کشمیر کے ایک طالب علم نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر اسرائیلی بمباری اور فلسطینیوں کے قتل عام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالب علم کے اس احتجاج پر پاکستان میں تعینات جرمن سفیر بھی آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے اپنی تقریر کو روک کر طالب علم سے کہا کہ اگر آپ بات چیت کے دوران احتجاج کرنا ہی چاہتے ہیں تو ہال سے باہر نکل جائیں ۔

بتایا گیا ہے کہ طالب علم علی حسن کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور انہوں نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران جرمن سفیر سے جرمنی میں فلسطین کے حق کے لیے احتجاج میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی گرفتاریوں پر سوال اٹھایا تھا۔

وائرل ویڈیو میں طالب علم  علی حسن کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں آپ بیرون ممالک کے سفیر تو انسانی حقوق پر تقاریر کرتے ہیں اور اپنے ممالک میں انسانی حقوق کو پائمال کرتے ہیں حتیٰ کہ آزادی اظہار رائے کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ احتجاج کے دوران علی حسن کے احتجاج کے دوران اس کے دیگر ساتھی طالب علموں نے بھی کانفرنس ہال میں شدید نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ امریکا میں بھی فلسطین کے مسئلے پر یونیورسٹی اور کالجز میں طلبا کے جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور وہاں بھی کئی طلبا کو فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان