پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 29 اپریل سے دبئی اور اسکردو کے درمیان اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ پرواز گزشتہ سال 14 اگست کو شروع کی گئی تھی لیکن پھر اسکردو میں سخت موسم کی وجہ سے سردیوں کے موسم میں اسے معطل کردیا گیا تھا۔
تاہم اب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے دبئی تا اسکردو فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔