سلمان خان کی پُر تعیش زندگی کا راز کھل گیا ؟

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو پرتعیش زندگی کتنی پسند ہے اس حوالے سے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابرا نے دلچسپ حقائق بتائے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مکیش چھابرا کا کہنا ہے سلمان خان سادہ زندگی گزارتے ہیں اور وہ صرف ایک بیڈ کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں۔

میکش چھابرا کا کہنا تھا سلمان خان کو لوگ اکثر غلط سمجھتے ہیں۔ یہ بات صرف چند لوگ جانتے ہیں کہ سلمان خان ایک بیڈ کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں اور وہ آسائشیں پسند نہیں کرتے۔

کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابرا بالی ووڈ میں کئی مشہور شخصیات کو کاسٹ کر چکے ہیں جن میں سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان اور ٹیوب لائٹ جیسی فلموں میں کام کیا ہے اور وہ سلمان خان کو کئی برس سے جانتے ہیں۔

مکیش چھابڑا کے مطابق سلمان خان بڑے اسٹار ہونے کے باوجود زیادہ نہیں بدلے اور وہ واحد ایسے شخص ہیں جو ہر کسی کو ہمیشہ دستیاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلمان خان کے ایک بیڈ اپارٹمنٹ میں ایک صوفہ، کھانے کی میز، ایک چھوٹی سی جگہ جہاں وہ لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں، ایک چھوٹا سا جم، اور ایک کمرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو برانڈڈ اور مہنگی اشیا پسند نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بونڈی بیچ حملہ: آسٹریلوی وزیرِاعظم کا نفرت انگیز تقاریر کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

ویڈیو: بھارتی اداکارہ ہجوم میں پھنس گئیں، بمشکل محفوظ مقام تک پہنچایاگیا

اسموگ کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف چوتھا ٹی20 منسوخ، بھارتی کرکٹ بورڈ تنقید کی زد میں

اسلام آباد، کاک پل سے روات ٹی کراس تک ٹریفک متاثر، متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت

’لگایا ہٹایا، ہٹا کر لگایا‘، 28 فٹ اونچے سانتا کلاز کی دلچسپ و عجیب کہانی

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی