’لگایا ہٹایا، ہٹا کر لگایا‘، 28 فٹ اونچے سانتا کلاز کی دلچسپ و عجیب کہانی

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں کولوراڈو کے ایک محلے میں پڑوسیوں نے مل کر 28 فٹ اونچے سانتا کلاز کو ہٹانے کے حکم کے خلاف کامیاب احتجاج کرکے اپنی خوشیاں دوبالا کرلیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈورا فلورس اور ان کے اہلخانہ نے اپنے صحن میں یہ سانتا لگایا، جو ان کے گھر سے بھی بلند ہے۔ فلورس نے بتایا کہ ہم نے سال بھر پیسے جمع کیے تاکہ سانتا خرید سکیں۔ لوگ اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر لینے آتے تھے۔

مزید پڑھیں: سانتا کلاز کے ہرنوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت مل گئی

مگر ان کی خوشی زیادہ دیر نہ رہی۔ انہیں مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایک خط آیا جس میں کہا گیا کہ یہ سجاوٹ مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور فوری ہٹانے کا حکم دیا گیا۔ خط میں کسی خاص قد کی وضاحت نہیں تھی، مگر حکم نہ ماننے کی صورت میں جرمانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

اہلِ محلہ، فلورس خاندان کے ساتھ کھڑے ہوئے، سوشل میڈیا پر مہم چلائی، اور اپنے صحنوں میں بھی سانتا لگائے۔ ایک پڑوسی نے کہا کہ میں اسے نہیں ہٹاؤں گا۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس میں کوئی برا یا غلط بات ہے۔

مزید پڑھیں: برسلز میں پاکستانی سفارت خانہ کے زیر اہتمام کرسمس ظہرانہ، سانتا کلاز نے تحائف تقسیم کیے

احتجاج کے نتیجے میں فلورس کو اجازت مل گئی کہ وہ اپنے سانتا کو دوبارہ مرکزی جگہ پر رکھ سکیں۔ فلورس نے بتایا کہ آج صبح مجھے اعلیٰ انتظامیہ کی جانب سے کال موصول ہوئی، معذرت کی گئی اور بتایا گیا کہ ہم سانتا رکھ سکتے ہیں، یہ ان کی طرف سے غلطی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟