پی ایس ایل 8 کی بہترین ٹیم کااعلان،شاہین شاہ کپتانی کریں گے

اتوار 19 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 8 کی ٹیم کااعلان کردیا ہے جس میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو ٹیم کا کپتان بنادیاگیاہے۔

پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے 12 رکنی ٹیم فائنل کی گئی ہے اور اس اسکواڈ میں ملتان سلطانز کے 5 ،پشاور زلمی کے 3،لاہور قلندرز کے 2 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ایک ایک کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہواہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمدرضوان ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ ان کےساتھ ریلی روسو، کیرن پولارڈ،عباس آفریدی اور احسان اللہ بھی شامل ہیں جبکہ لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی،راشد خان ،پشاور زلمی کے بابر اعظم ،صائم ایوب اور محمدحارث ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ اسلام آبادیونائیٹڈ کے اعظم خان اور کراچی کنگز کے عماد وسیم کو بھی ٹیم کاحصہ بنایاگیا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیم کاانتخاب خود مختار پینل نے کیا ہے جس میں ہارون رشید،بازید خان،ڈیرن گنگا،نک نائٹ اور ثنا میر شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

نائیجیریا میں خودکش دھماکوں کی لہر، 23 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

افغان طالبان کی پروپیگنڈا مہم جاری، شہری علاقوں میں دہشتگردوں کو پناہ دینے لگے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا