سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ دنوں ڈھاکا میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں پاکستان کے بلے باز سلمان علی آغا کے رن آؤٹ تنازع کے بعد ایم سی سی کی وضاحت سامنے آگئی ہے۔

میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے واضح کیا ہے کہ قوانین کے مطابق سلمان علی آغا رن آؤٹ ہی تھے۔ ڈھاکا ون ڈے میں سلمان کریز سے باہر تھے، جبکہ گیند کریز پر موجود تھی۔ اس کے علاوہ، بیٹر کو فیلڈنگ سائیڈ کی اجازت کے بغیر گیند اٹھانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

ایم سی سی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ٹکرانے سے گیند خود بخود ڈیڈ نہیں ہوتی، تاہم اسپرٹ آف کرکٹ کے تحت بنگلہ دیش اپیل واپس لے سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایم سی سی نے مزید کہا کہ امپائرز کا فیصلہ بھی مکمل طور پر قوانین کے مطابق تھا اور اس معاملے میں کوئی متبادل راستہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے سلمان کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کیا تھا، جس پر آغا نے میدان چھوڑتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

اس کے بعد آئی سی سی نے سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔ آئی سی سی کے مطابق سلمان کو کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp