مکہ: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر ان دونوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں، اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں انہوں سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلیمان کے علاوہ سعودی مسلح افواج کے سربراہ سمیت کئی اہم اعلیٰ سرکاری و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اور اس موقع پر خطے کی صورت پر تبادلہ خیال کے علاوہ اسٹریٹیجک مسائل پر بھی گفتگو کی۔
بعد ازاں اتوار کے روز جنرل عاصم منیر نے عمرہ ادا کیا۔ اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے حرم شریف میں انکی آمد پر خصوصی طور پر بیت اللہ شریف کے دروازے کھولے گئے اور اندر سے کعبہ کی زیارت کرائی گئی۔ واضح رہے کہ جنرل بننے سے قبل آپ سعودی عرب میں بطور ملٹری اتاشی بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔