وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے آج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے اور عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے۔
أهلاً و سهلاً from Saudi Arabia!
I am in #Riyadh for @wef #SpecialMeeting24 on Global Collaboration, Growth and Energy.
Look forward to important discussions on pressing challenges of our times.— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 28, 2024
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر کویت کے امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کی سعودی وزرا برائے خزانہ، صنعت اور سرمایہ کاری سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں
وزیراعظم آج بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیرمین، عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ملاقات کریں گے۔
سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایس آئی ایف سی کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم
یاد رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب پہنچتے ہی رات گئے وفاقی وزرا اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا تھا۔ وزیراعظم نے سعودی حکومت کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے پیشرفت پر متعلقہ وزارتوں سے بریفنگ بھی لی تھی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزرا سے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کے مؤقف کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات محنت کرنی ہے، سستی کی کوئی گنجائش نہیں، تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ہے۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا کردار انتہائی اہم ہے۔