بیٹا ورژن پر دستیاب واٹس ایپ کے نئے فیچر پبلک کب ہوں گے؟

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صارفین کے تجربے اور رازداری کو بڑھانے کے لیے انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے تازہ ترین بیٹا ورژن میں دلچسپ نئی خصوصیات متعارف کرائی ہیں، جن میں سے ایک ان ایپ ڈائلر اور ایک ہڈن گروپ فیچر ہے جس کا مقصد مواصلات اور گروپ مینجمنٹ کو آسان بنانا ہے۔

ان ایپ ڈائلر کا تعارف واٹس ایپ کے لیے ایک اہم قدم ہے، کیونکہ یہ صارفین کو رابطوں کے نمبرز کو محفوظ کرنے کی ضرورت کے بغیر کال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ فیچر استعمال کرتے ہوئے صارفین اِن ایپ ڈائلر تک رسائی حاصل کرکے وائس کال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے متعارف کرائے جانے والے واٹس ایپ بیٹا کے 2.24.9.28 ورژن میں یہ فیچر دستیاب ہے۔ اگرچہ یہ فیچر ابھی تک عالمی طور پر دستیاب نہیں ہے، لیکن بیٹا ورژن میں اس کی موجودگی اس کی آنے والی آمد کا اشارہ دیتی ہے۔

شیئر کی گئی تصویر میں ایک ڈائل پیڈ دیکھا جاسکتا ہے جس میں ایک ہرا کالنگ کا نشان ہے اور ہندسے اور حروف ویسے ہی لکھے جیسے عموماً ڈائل پیڈ پر لکھے ہوتے ہیں۔

دوسری جانب واٹس ایپ گروپ مینجمنٹ کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ہیڈن گروپ فیچر پر بھی کام کر رہا ہے، جسے بیٹا ورژن 2.24.9.20 میں دیکھا گیا ہے۔ یہ فعالیت صارفین کو کمیونٹیز کے اندر گروپوں کو چھپانے کے قابل بناتی ہے،  رازداری کو بڑھاتی ہے اور گروپ ممبرشپ پر کنٹرول کرتی ہے۔

اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ صرف مطلوبہ شرکاء ہی ان پوشیدہ گروپوں کو دریافت اور ان میں شامل ہوسکتے ہیں۔ کمیونٹی ایڈمنسٹریٹرز کو گروپ مینجمنٹ کے عمل کو ہموار کرتے ہوئے ایسے گروپس کو تلاش کرنے اور ہٹانے کی صلاحیت کے ساتھ بااختیار بنایا گیا ہے۔

واضح رہے دونوں فیچر کا بیٹا ورژن پر موجود ہونا ان کے جلد پبلک کیے جانے کا اشارہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی