میٹا واٹس ایپ کے کون سے اہم فیچر پر کام کررہی ہے؟

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا واٹس ایپ صارفین کے لیے کانٹیکٹ نوٹ فیچر لانے پر کام کررہی ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق، میٹا واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے اپنی پسند کے کانٹیکٹس کو فیورٹ لسٹ میں ایڈ یا ڈیلیٹ کرنے کے لیے اہم فیچر لانے کی تیاری کررہی ہے۔

یہ خصوصیات بنیادی طور پر واٹس ایپ بزنس کے صارفین کے لیے کارآمد ہوں گی، تاکہ وہ اپنے کانٹیکٹس سے رابطوں اور بات چیت میں متعلقہ معلومات شامل کرسکیں۔

اس فیچر سے صارفین کی ان افراد تک رسائی زیادہ آسان ہو جائے گی جن سے وہ اکثر رابطے میں رہتے ہیں، صارفین کو کانٹیکٹس میں اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے اور یہ بیٹا صارفین کو بھی دستیاب نہیں ہے۔

 یہ فیچر کب تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے، بظاہر یہ سب سے پہلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp