عدم مساوات دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت عدم مساوات دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم میں عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہار خیال کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ 2003 میں جب مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی تو نیویارک میں علاج کرایا جس پر ہزاروں ڈالرز لگ گئے، اس کے بعد میں نے پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے بارے میں سوچا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے پنجاب میں کینسر، گردے اور جگر کے سرکاری اسپتال بنائے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ کورونا وائرس نے عالمی عدم مساوات کو مزید اجاگر کیا ہے۔

شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عالمی کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے باوجود ہم ریڈ لسٹ میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 2022 میں جب سیلاب آیا تو اس نے تباہی پھیلائی اور پھر بحالی کے لیے اربوں روپے خرچ کرنا پڑے۔ ’عالمی اداروں سے فنڈز مانگے تو مہنگے قرضوں کی پیشکش کی گئی جو ہم برداشت نہیں کرسکتے تھے‘۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ 2011 میں ڈینگی کی وبا سے پاکستان متاثر ہوا اور وہ بھی کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ تب مجھے اس حوالے سے کچھ زیادہ معلومات نہیں تھیں مگر سرتوڑ کوششوں کے بعد ہم وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp