وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا ننھے گلوکار کی مدد کا اعلان

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے ننھے گلوکار کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

سوئی ڈیرہ بگٹی کے بوٹ پالش کرنے والے ننھے گلوکار طارق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے دھوم مچا دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے ننھے گلوکار طارق کی بھرپور پذیرائی کی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے ننھے گلوکار کے تمام تعلیمی اخراجات سرکاری سطح پر اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

گلوکار طارق کی والد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سے ملاقات

دوسری جانب ننھے گلوکارطارق اور اس کے والد نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہرشہزاد سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر طارق کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت اٹھائے گی۔

انہوں نے کہاکہ سوئی سے اسکول پرنسپل کو بلا کر جلد گلوکار طارق کا داخلہ کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ طارق نے گلوکاری میں جس طرح ڈیرہ بگٹی کا نام روشن کیا ایسے ہی تعلیمی میدان میں اپنا آپ منوانے کے لیے محنت کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کی ہدایت پر طارق کے دیگر بہن بھائیوں کے لیے تعلیم کے حوالے سے تعاون کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ گلوکار طارق ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اس لیے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان کی بھر پورمعاونت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp