یوٹیوب میوزک اب گانوں کو خود بخود ڈاؤن لوڈ کرے گا

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوٹیوب میوزک کے ذریعہ اینڈرائیڈ فون پر اسٹریم کیے گئے گانے اب خود بخود ڈاؤن لوڈ ہوسکیں گے۔

یوٹیوب میوزک نے جدت پیدا کرتے ہوئے صارفین کو آف لائن اپنے پسندیدہ گانے سننے کی آزادی فراہم کردی ہے۔ یوٹیوب میوزک ایپ میں شامل اس نئے فیچر کے ذریعے یوٹیوب پر دیکھے جانے والے نئےگانے خود بخود ڈاؤن لوڈ ہوجائیں گے۔

ٹیکنالوجی سے وابستہ ویب پورٹل نائن ٹو فائیو گوگل کے مطابق یوٹیوب نے اپنی میوزک ایپ میں ایک نئی اپ ڈیٹ شامل کی ہے جسے یوٹیوب سیٹنگز، ڈاؤن لوڈز اور اسٹوریج مینیو کے تحت دیکھ سکتے ہیں۔

قدرے افسوس کی بات یہ ہے کہ یوٹیوب کا یہ فیچر تمام صارفین استعمال نہیں کر سکیں گے۔ یوٹیوب کے پریمیئم صارفین کے حال ہی میں اسٹریم کیے گئے 200گانوں کو یہ نیا فیچر خود بخود ڈاؤن لوڈ کر لے گا۔

واضح رہے کہ لائبریری ٹیب میں حال ہی میں چلائے جانے والے گانوں کے لیے الگ سے کوئی پلے لسٹ موجود نہیں ہے ۔

اس فیچر کا ذکر 2023میں یوٹیوب میوزک کے نئے فیچر ہائی لائٹس میں کیا گیا تھا اور اسے جنوری کے وسط میں متعارف کروایا گیا تھا۔ اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کی ایک بڑی تعداد اس فیچر تک رسائی رکھتی ہے۔

تاہم یوٹیوب میوزک کے اس نئے فیچر کا اعلان آئی فون آپریٹنگ سسٹم یعنی آئی او ایس کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

یوٹیوب کے اس فیچر کے ذریعے یوٹیوب میوزک کے پریمیئم صارفین موسیقی سن سکیں گے چاہے وہ انٹرنیٹ سے منسلک ہوں یا ڈیٹا محفوظ کرنے کی خاطر منسلک نہ ہوں۔

واضح رہے کہ یوٹیوب نے حال ہی میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لئےریڈیو اسٹیشن تخلیق کرنے کی غرض سے Create a radioکے فیچر کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے منتخب شدہ گانوں یا فنکاروں کی بنیاد پر ذاتی نوعیت کے ریڈیو اسٹیشن بنا سکیں گے۔

یہ فیچر یوٹیوب کے تمام صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp