معروف بالی ووڈ اداکارہ اپنی شادی خفیہ رکھنے میں کیسے کامیاب ہوئی؟

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بالی ووڈ ادکارہ تاپسی پنو نے گزشتہ مہینے اودے پور میں ڈینش و بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو (جو اب کوچ بن چکے ہیں) کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔

اس شادی کو نہایت خفیہ رکھا گیا، جس کی تقریبات میں صرف ان کے خاندان کے افراد اور دوست شریک تھے۔

تاہم اپریل کے پہلے ہفتے میں ہی اس شادی کی سنگیت کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہوگئیں، جس سے ان کی شادی سے مداح بھی باخبر ہوگئے۔

تاپسی پنو نے معروف بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ سے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی شادی کے لباس کو ڈیزائن کرنے کے لیے کسی بڑے فیشن ڈیزائنر کا انتخاب نہیں کیا کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی شادی کی خبریں لیک ہوں۔

اداکارہ نے کہا ’جب آپ کے پاس بورڈ میں کوئی بڑا نام ہوتا ہے تو خبروں کے باہر ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں اور میں اسے خوب چھپا کررکھنا چاہتی تھی۔‘

تاپسی پنو نے بتایا ’ میری کالج کی دوست منی بھاٹیہ نے میری شادی کے لباس ڈیزائن کیے، میں نے اپنی شادی میں کوئی لہنگا نہیں پہنا تھا کیونکہ میں تمام فنکشنز میں بہت زیادہ ڈانس کرنا چاہتی تھی۔‘

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی شادی کے لیے روایتی سرخ شلوار قمیض کا انتخاب کیوں کیا؟ ‘میں سکھوں، گرودوارہ کی شادیوں کو دیکھ کر بڑی ہوئی ہوں، اس لیے میرے لیے، ونٹیج آئیڈیا، شادی کرنے کا کلاسک خیال ہمیشہ مناسب تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سرخ شلوار قمیض بارڈر پر کناری کے ساتھ میں جانتی ہوں کہ دلہن ایک دلہن کی طرح نظر آتی ہے اور یہ میرے لیے شادی کا حقیقی جذبہ نہیں تھا کہ میں پیسٹل رنگ کے لہنگوں میں ملبوس ہوں۔’

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کی اس سال 3 فلمیں ریلیز ہوں گی، ان میں ’وہ لڑکی ہے کہاں‘، ’پھر آئے حسین دلربا‘ اور ’کھیل کھیل میں‘ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟