سابق مِس یونیورس لارا دتہ نے شرارتی پرستار کو کیوں پیٹا تھا؟

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لارا دتہ نے اپنی پہلی فلم ’انداز‘ کی تشہیر کے دوران دہلی کے چاندنی چوک میں پیش آنے والے ایک واقعے کو یاد کیا، جب انہوں نے چھیڑ خوانی پر ایک شخص کی خوب پٹائی کی تھی۔

اداکارہ اور سابق مِس یونیورس لارا دتہ ایسی شخصیت کو طور پر جانی جاتی ہیں جو ادھار باقی نہیں رکھتیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گھورے جانے اور چھیڑ چھاڑ کے بہت سے واقعات کا سامنا کرنا پڑا، اور میں نے ان کے بارے میں بات بھی کی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح 2003 میں انہوں نے اپنی پہلی فلم ’انداز‘ کی تشہیر کے دوران بھیڑ میں موجود پرستار کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی فلم ’انداز‘ کی میوزک ریلیز کے دوران پریانکا چوپڑا، اکشے کمار اور میں دہلی کے چاندنی چوک کے رتھم ہاؤس گئے تھے۔ میں نے ساڑھی پہن رکھی تھی، جب ہم رتھم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے تو مس ورلڈ (پریانکا) اور مس یونیورس پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ آنے کی وجہ سے بہت بڑا ہجوم جمع ہو گیا تھا۔ ہمارے ساتھ اکشے بھی تھے۔

اسی بھیڑ میں کسی نے مجھے چٹکی کاٹی، مجھے احساس ہوا کہ کچھ غلط ہوا ہے، میری فوجی فیملی اور تربیت کا نتیجہ تھا کہ میں نے پلٹ کر اسے کھینچ لیا اور وہ سڑک پر گر گیا۔ پھر میں نے اسے بُری طرح پیٹا۔ اکشے بہت پریشان ہوا، اس نے مجھے کھینچ لیا اور کہا آپ اداکارہ ہیں، آپ یہ سب نہیں کرسکتیں (ہنستے ہوئے)۔

لارا دتہ نے مزید بتایا کہ ان کے پاس پائپ لائن میں بہت سے پروجیکٹس ہیں۔ جن میں ویلکم ٹو، دی جنگل، سوریہ ست اور رامائن شامل ہیں۔ وہ ویلکم ٹو میں اپنے پہلے ساتھی اداکار اکشے کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟