ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا دلچسپ انداز میں اعلان

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ کیوی کپتان کین ولیمسن مسلسل چوتھے ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

جون میں شروع ہونے والے عالمی میلے کے لیے کیوی ٹیم میں فاسٹ بولر ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کے سبب شامل نہیں مگر اس اسکواڈ میں تجربے کار اور نئے کھلاڑیوں کا امتزاج دیکھنے میں آیا ہے۔ ٹیم میں کیون ویلیمسن کے ساتھ فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جیمی نیشم، گلین فلپس، رچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ  بین سیئرز کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

ٹیم کا اعلان دلچسپ انداز میں کیا گیا۔ اس کے لیے ایک مقامی کلب سے تعلق رکھنے والے 2 بچوں کو منتخب کیا گیا جنہوں نے نیوز کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کیا۔ اس سے قبل ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان بھی اسی انداز میں کیا گیا تھا تاہم اس وقت کرکٹرز کے بچوں نے اعلان کیا تھا۔

ٹیم کے اعلان کے ساتھ نیوزی لینڈ نے ٹیم کٹ کی بھی نمائش کردی۔ اس بار نیوزی لینڈ نے سیاہ رنگ کی کٹ کے بجائے 1999 ورلڈ کپ سے تشبیح کٹ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈم ملن ٹخنے کی سرجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں جبکہ کائل جیمیسن کمر کی انجری کے ری ہیب کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا میلہ رواں برس جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں سجے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟