کیمرے والے بال پوائنٹ کے حیرت انگیز کمالات

اتوار 8 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بظاہر عام نظر آنے والا یہ بال پین اپنی خصوصیات سے آپ کو دنگ کردے گا۔

لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر نووا نامی کمپنی نے اس اسمارٹ بال پین کو متعارف کرایا۔

بظاہر اس عام بال پین میں موشن سنسرز اور 3 کیمرے نصب ہیں جو آپ کی تحریر کو ڈیجیٹل ورژن میں محفوظ کرتے ہیں۔

یعنی آپ اپنی تحریر اور خاکوں کو رئیل ٹائم میں ڈیجیٹل دنیا پر کمپنی کی ایپ کے ذریعے شیئر کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق تمام ڈیٹا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگا۔

اس بال پین کی موٹائی بھی زیادہ نہیں، جبکہ کیمرے اور سنسرز نب کے پاس نصب ہیں۔

اس میں ایک انفراریڈ لائٹ سنسر بھی موجود ہے جس سے کم روشنی میں بھی اس بال پین کو استعمال کرنا ممکن ہے۔

یہ اسمارٹ میٹریس اچھی نیند یقینی بنانے کے ساتھ اے سی کی ضرورت ختم کردے گا

کمپنی کے مطابق یہ بال پین 4096 پریشر لیول کو ڈیٹیکٹ کرسکتا ہے۔

اس بال پین کے لیے ڈی 1 انک cartridge کو استعمال کیا گیا ہے جسے آسانی سے بدلا جاسکتا ہے۔

سنگل چارج پر یہ بال پین 2 گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے اور پھر اسے چارجنگ اسٹینڈ پر رکھنا ہوتا ہے۔

یہ پین اسی وقت کام کرتا ہے جب وہ کاغذ کو چھوتا ہے جس کا مقصد بیٹری لائف کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

بال پین تحریر کو بلیو ٹوتھ کے ذریعے فون سے شیئر کرتا ہے۔

اس بال پین کو اگست 2023 میں 279 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تحریک انصاف کی قیادت پر ابہام نہیں، اصل چیئرمین عمران خان ہی ہیں: سلمان اکرم راجہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان، قیادت کسے ملی؟

امریکا کا ویزا بانڈ پالیسی کا دائرہ مزید وسیع، وینزویلا سمیت 25 نئے ممالک فہرست میں شامل

واٹس ایپ کو مینول اپ ڈیٹ کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

سینیٹ دفاعی کمیٹی کا اجلاس، کوئٹہ کے ہوائی کرایوں اضافے اور چترال پروازوں کی معطلی پر تشویش

ویڈیو

ہبل دور بین کی انوکھی دریافت، ایسی کہکشاں جس میں کوئی ستارہ نہیں

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟