پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد رحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا۔
ایک ویڈیو پیغام میں ڈکی بھائی نے مداحوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ کی ’ڈیپ فیک‘ جعلی ویڈیو بنائی گئی ہے جس سے انہیں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ فالوورز کی جانب سے انہیں پیغامات موصول ہوئے کہ ان کی اہلیہ کی ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اس کا کچھ کریں۔ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ نے اپنی ویڈیو شائع کرنے کے حوالے سے درپیش دھمکیوں کے بارے میں بھی بتایا۔
ڈکی بھائی نے کہا ’مجھے اس خاتون کی اصل ویڈیو چاہیے جس کا استعمال کرتے ہوئے عروب کا چہرہ استعمال کیا گیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جو شخص یہ ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو بنانے والے کی شناخت میں مدد دے گا اسے وہ 10 لاکھ بطور انعام دیں گے‘۔
عروب جتوئی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ’میں اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے کیمرے کے سامنے آئی ہوں کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ دوسری لڑکیاں اس طرح کے سائبر کرائمز سے محفوظ رہیں‘۔
View this post on Instagram
عروب جتوئی کی ڈیپ فیک ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین ڈکی بھائی پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں ایک صارف نے کہا کہ جب سوشل میڈیا پر بیوی کی نمائش کرو گے تو بہت کچھ برداشت کرنا پڑے گا۔ فیملی وی لاگنگ والے ڈکی بھائی کے اس عبرتناک انجام سے سب سبق حاصل کریں۔
جب سوشل میڈیا پر بیوی کی نمائش کرو گے تو بہت کچھ برداشت کرنا پڑے گا۔ فیملی ولاگنگ والے ڈکی بھائی کے اس عبرتناک انجام سے سبق حاصل کریں #duckybhai pic.twitter.com/7bAKCU5ln0
— Kh Yaseen Usmani (@YaseenUSM_Offl) April 29, 2024
یاسین عثمانی نامی صارف نے لکھا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ فیملی ولاگنگ آپ کو کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے؟ ڈکی بھائی پچھلے کچھ سالوں سے تنقید کی زد میں تھا، لوگوں نے بار بار سمجھایا کہ ڈالروں کے لیے اگراپنی بیوی کی نمائش کرو گے تو یہ گلے پڑ جائے گا اور آج وہی ہوا۔ ڈکی بھائی کی بیوی کی کسی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔ یہ سب فیملی ولاگنگ کا نتیجہ ہے، آپ بیوی کو پبلک فگر نہ بناتے تو شاید آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔
صارف کا مزید کہنا تھا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ریٹنگ اور زیادہ کمائی کی لالچ نے ہمارے معاشرے کو اس قدر تباہ کر دیا ہے کہ لوگ گھریلو خواتین کو سوشل میڈیا کی زینت بنا دیتے ہیں، سوشل میڈیا پر تو ہر طرح کا انسان موجود ہے، کون کب کس کے ساتھ کیا کرے کچھ معلوم نہیں ہوتا
فیملی ولاگنگ آپ کو کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے؟
ڈکی بھائی پچھلے کچھ سالوں سے تنقید کی زد میں تھا، لوگوں نے بار بار سمجھایا کہ ڈالروں کے چکر میں تم اپنی بیوی کی نمائش تو کر رہے ہو مگر ڈرو اس وقت سے جب یہ گلے پڑ جائے گا، اور آج وہی ہوا، ڈکی بھائی کی بیوی کی کسی نے AI کے ذریعے Nude… pic.twitter.com/IkHCGS3DZN
— Kh Yaseen Usmani (@YaseenUSM_Offl) April 28, 2024
ایک صارف نے ڈکی بھائی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جب سوشل میڈیا پر بیوی دکھا کر ڈالر کماو گے تو بہت کچھ برداشت کرنا پڑے گا۔
مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کی بیوی عروب جتوئی کی Nude ویڈیو لیک ہو گئی ہے🤔ڈکی کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی ہے🤔
لیکن جب سوشل میڈیا پر بیوی دکھا کر ڈالر کماو گے تو بہت کچھ برداشت کرنا پڑے گا۔ pic.twitter.com/dX5SFNm2CS— Bepeer (@Bepeer999) April 28, 2024
واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی جعلی تصاویر اوررشمیکا مندانا کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پرزیرگردش کرتی رہی تھیں۔
ڈیپ فیک کیا ہے؟
یہ ایک ایسی تکنیک ہے جو ویڈیوز، تصاویر اور آڈیوز کو جوڑ توڑ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتی ہے۔ اس کی مدد سے کسی دوسرے شخص کی تصویر یا ویڈیو کو استعمال کرتے ہوئے اس پر کسی اور کا چہرہ لگا کر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ مصنوعی ذہانت سے اصلی نظر آنے والی تصاویر یا ویڈیو اصلی نہیں ہوتیں۔
ڈیپ فیک کی اصطلاح کا استعمال 2017 میں اس وقت شروع ہوا جب ایک Reddit صارف نے فحش ویڈیوز میں چہرے بدلنے کے لیے اس تکنیک کا استعمال کیا تھا، اس کے بعد Reddit نے ’ڈیپ فیک پورن‘ پر پابندی لگا دی تھی۔
ڈیپ فیک سے بنائے جانے والے مواد کی شناخت کیسے کی جائے؟
ڈیپ فیک ٹیکنالوجی اکثر چہرے اور آنکھوں کی پوزیشن میں ناکام ہو جاتی ہے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آنکھیں اور ناک کہیں اور جا رہے ہیں اور ویڈیو میں کسی نے آنکھ نہیں جھپکائی تو سمجھ لیں کہ یہ جعلی مواد ہے، جبکہ ڈیپ فیک مواد میں رنگ کو دیکھ کر یہ بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ آیا تصویر یا ویڈیو میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔