علی امین گنڈا پور پر قاتلانہ حملہ، تحریک انصاف کا دعوٰی

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف پختونخوا کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور پر پنجاب میں 3 مختلف مقامات پر قاتلانہ حملےکئے گئے ہیں ۔

پی ٹی آئی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق علی امین یکے بعد دیگرے کئے جانے والے حملوں میں محفوظ رہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ تینوں حملے پنجاب پولیس کی جانب سے کیے گئے ہیں۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جھنگ اور بھکر کی سرحد پر پولیس کی جانب سے علی امین کی گاڑیی پر گولیاں داغی گئیں۔ دوسرا حملہ سرائے مہاجر کے مقام پر کیا گیا جس نتیجے میں علی امین کا ایک ڈرائیور اور  3 گن مین گاڑی سمیت لاپتا ہیں۔

پی ٹی آئی کے مطابق لاپتا ڈرائیور اور محافظین کے زخمی یا مارے جانے کے حوالے سے فوری تصدیق ممکن نہیں۔ علی امین پر تیسرا حملہ داجل چیک پوسٹ کے مقام پر کیا گیا۔ اس حملے میں دوسرے ڈرائیور کو گولیاں لگیں اور علی امین کے مزید ساتھی زخمی ہوئے۔علی امین گنڈا پور بلٹ پروف گاڑی میں موجود ہونے کے باعث حملوں میں محفوظ رہے۔

علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیر داخلہ، نگران وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سمیت متعلقہ پولیس و انتظامی افسران کیخلاف مقدموں کے اندراج کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا شکست خوردہ عناصر ملک میں صوبائیت اور نسل پرستی کی آگ بھڑکا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ