’میچ جلدی جیتو، بچے کی آمد قریب ہے‘، دھونی کی بیوی کی انسٹا اسٹوری وائرل

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی جو گزشتہ روز چنئی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان آئی پی ایل 2024 کے میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھیں انہوں نے آئی پی ایل میچ کے دوران چنئی سپر کنگز سے مخلصانہ درخواست کرتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جلدی سے میچ ختم کریں کیونکہ بچے کی آمد قریب ہے۔

یہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے، کسی کا کہنا تھا کہ ساکشی کی انسٹاگرام اسٹوری سے چنئی سپر کنگز نے جلدی میچ جیت لیا تو کوئی یہ تنقید کرتا نظر آیا کہ یہ اسٹوری ڈالنے کی کیا ضرورت تھی، ساکشی نے ایسا صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا ہے۔

واضح رہے کہ چنئی سپر کنگز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 78 رنز سے شکست دے دی۔ چنئی سپر کنگز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 213 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سن رائزرز حیدرآباد  18.5 اوور میں صرف 134 رنز تک محدود رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟