خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اقدامات، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 311.2 ملین تک پہنچ گیا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اقدامات کے باعث پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم گزشتہ مہینے 258.04ملین ڈالر رہا جو گزشتہ سال اس عرصہ کے دوران 169.91 ملین ڈالر تھا۔

اسی طرح مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے، جو گزشتہ سال کے 172.6 ملین ڈالر کے حجم سے بڑھ کر 311.2 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے تعاون سے ترسیلات زر کی آمد و اخراج میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے، جو بالترتیب 330.15 ملین ڈالر اور 72.11 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا یہ مثبت رجحان ملکی معیشت پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا واضح ثبوت ہے، اخراج زر میں اضافہ اس وجہ سے دیکھنے میں آیا کہ غیر ملکی کمپنیوں کو اپنا منافع باہر لے جانے کی اجازت دی گئی جو دیرینہ حل طلب مسئلہ تھا۔

یاد رہے کہ ماضی میں غیر ملکی کمپنیوں کو اپنا منافع باہر لے جانے کی اجازت نہیں تھی جس کی وجہ ے وہ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری سے کتراتی تھیں، براہ راست

غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مرہون منت ہے۔

ایک قلیل عرصے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے زیر اثر اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی