گولیاں آپ کے سر میں درد کو تو کم کر سکتیں ہیں لیکن مستقبل میں ان کے کچھ مضر اثرات بھی سامنے آسکتے ہیں اسی لئے گولیوں کی بجائے سر درد کے قدرتی طریقہ علاج کو اپنائیں اور ایسی غذائیں استعمال کریں جو آپ کے سر میں درد کم کر سکیں۔
کیا آپ بھی ہر دوسرے دن سر درد میں مبتلا رہتے ہیں؟
سر درد ایک عام مسئلہ ہے اور اس مسلئہ کا سامنا اکثر لوگوں کو مستقل بنیادوں پر کرنا پڑتا ہے۔
اگر آپ کا سر درد مستقل رہتا ہے تو بہتر ہے کہ ایک بار ڈاکٹر سے رجوع کر لیں،کونکہ اس کی وجہ آپ کی کمزور نظر،ہڈیوں کی بیماری یا درد شقیقہ (مائیگرین) ہو سکتی ہے۔
اگلی بار اگر آپ سر درد میں مبتلا ہوں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ گولیاں لینے کی بجائےقدرتی علاج کو اپنائیں۔
گولیاں آپ کے سر میں درد کو تو کم کر سکتیں ہیں لیکن ان کے مضر اثرات بھی ہوتے ہیں۔
ادرک،تربوز،کافی،سالمن مچھلی،پودینے کی چائے اور کافی ایسی غذائی اشیا میں شمار ہوتا ہے جو سر میں درد کم کرنے کےلیے کافی کار آمد ثابت ہو سکتی ہیں۔
1۔ادرک
ادرک ایک قدرتی سوزش کش بوٹی ہے جو سر کے درد کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔
ادرک میں جنجرول نامی ایک ایسا مرکب پایا جاتا ہے اس میں درد کم کرنے والے اچرات پائے جاتے ہیں۔
اسے مختلف طریقوں سےا ستعمال کیا جاسکتا ہے۔ ادرک کو پیس کر پانی کے ساتھ پی سکتے ہیں ادرک کی چائے بنا کر اس میں لیموں اور شہد بھی ملا کر پی سکتے ہیں۔
2۔تربوز
دن کے وقت سر میں درد ہونے کی زیادہ تر وجہ مناسب مقدار میں پانی نہ پینا ہے۔پانی کی کمی بھی سردرد کی عام وجہ ہے۔
جسم میں پانی کی سطح کو متوازن رکھنے کے لئے بہتر ہے کہ ایسی غذائیں کھائیں جو آپ کو ہائیڈریٹ کریں۔
سر درد کو کم کرنے کے لئے تربوز ایک بہترین غذا ہے۔تربوز میں 92فی صد پانی ہوتا ہے۔
اور اس میں الیکٹرو لائٹس جیسا پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو جسم میں پانی کے توازن کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
3۔کافی
اگر آپ کا شمار باقاعدگی سے کافی پینے والوں میں ہوتا ہے تو کافی کا ایک کپ نہ صرف سر درد کو کم کرے گا بلکہ آپ کو سکون بھی ملے گا۔
2017میں جرنل آف پین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کیفین سر درد جس کی بنیادی وجہ ذہنی تناؤ اور پریشانی ہے کے لئے ایک موثر علاج ثابت ہو سکتی ہے۔
2015میں کوکرین ڈیٹا بیس آف سسٹیمیٹک ریوز میں شائع ہونے والی ایک اور تحقیق میں پتہ چلا کہ کیفین درد شقیقہ کے لئے بھی ایک موثر علاج ثابت ہو سکتی ہے۔
4۔سالمن مچھلی
سالمن چکنائی اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے سے بھرپور مچھلی ہے۔اس میں موجود چکنائی صحت کے لیے اچھی ثابت ہوئی ہے۔ جو جسم اور سر کے درد سے نجات فراہم کرنے میں مفید ہو سکتے ہیں۔
2014میں جرنل نیوٹریشن نیوروسائنس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ2گرام مچھلی کا تیل استعمال کرنے والے سر درد میں مبتلا افراد کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
5۔پودینہ کی چائے
پودینہ کی چائے نہ صرف جسم کو تروتازہ کرتی ہے بلکہ شدید درد میں بھی سکون مہیا کرتی ہے۔پودینہ میں مینتھول نامی ایک مرکب ہوتا ہے،جو درد کو کم کرنے اور سوزش کش ہے۔پودینہ کی چائے ان لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے جو بے چینی اور تناؤ سے متعلق مسائل کا شکار رہتے ہیں۔ پودینہ کی چائے کی اثر پذیری مجموعی طور پر انسان کو ایک پرسکون کیفیت ہمکنار کرتی ہے۔