ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی کروڑوں میں نیلام

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور بحری جہاز ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی لاش سے ملنے والی جیبی گھڑی 14 لاکھ 60 ہزار ڈالرز (تقریباً 42 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوگئی۔

جان جیکب ایسٹور چہارم کی 14 قیراط سونے کی والٹم پاکٹ گھڑی کی نیلامی کی ابتدائی بولی 64 ہزار ڈالر تھی، یہ گھڑی ایک امریکی شہری نے خریدی ہے۔نیلام گھر کو توقع نہ تھی کہ یہ گھڑی اتنی مہنگی فروخت ہوگی یوں اس پاکٹ واچ نے ٹائی ٹینک سے ملنے والی اشیا کی نیلامی کے تمام تر پچھلے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

اس گھڑی پر جان جیکب ایسٹور کے نام کے انگریزی حروف تہجی ‘جے جے اے’کندہ ہیں۔ٹائی ٹینک کے اپریل 1912 میں ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر غرقاب ہونے کے 7 روز بعد جب جان جیکب ایسٹورکی لاش بحر اوقیانوس سے برآمد ہوئی تو یہ گھڑی اس کے ساتھ ہی ملی تھی۔

ان کے پاس سے ایک ہیرے کی انگوٹھی، سونے اور ہیرے کے کف لنکس، 225 پاؤنڈ اور 2,440 ڈالر کی رقم بھی ملی تھی۔اس گھڑی کی مرمت کے بعد اسے ایسٹور کے خاندان کو واپس کر دیا گیا تھا اور ان کا بیٹا اسے استعمال کرتا تھا تاہم اب اس گھڑی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نیلام گھر نے ایک بیان میں کہا کہ ‘جان جیکب کو اس وقت دنیا کے امیر ترین لوگوں میں شمار کیا جاتا تھا، اس دور میں ان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریباً 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر یعنی (آج کئی ارب ڈالر کے برابر) تھی۔’

جہاز ڈوبنے کے بعد انہوں نے کوشش کر کے اپنی حاملہ بیوی کو تو آخری لائف بوٹ میں بٹھا دیا تھا، جس سے ان کی زندگی بچ گئی لیکن وہ خود ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔نیلامی کرنے والوں نے بتایا کہ ٹائی ٹینک کے نوادرات کے لیے ادا کردہ اب تک کی سب سے بڑی رقم پونے 12 لاکھ ڈالر تھی جو ایک وائلن کے لیے ادا کی گئی تھی، یہ وائلن بھی اسی نیلام گھر نے فروخت کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت