اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد وزیراعظم حمزہ یوسف مستعفی

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسکاٹ لینڈ کے پاکستانی نژاد وزیراعظم حمزہ یوسف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹش گرین پارٹی کے ساتھ شراکت اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد حمزہ یوسف پر دباؤ تھا کہ وہ استعفیٰ دیدیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حمزہ یوسف کو گرین پارٹی کے علاوہ اسکاٹش لیبر پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا سامنا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسکاٹش نیشنل پارٹی کے لیڈر حمزہ یوسف نے آزادی کی حامی جماعت البا پارٹی سے اتحاد کا امکان رد کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش حکومت کے سربراہ منتخب ہوئے تھے۔

حمزہ یوسف نے نئی قیادت کے مقابلے کی دوڑ میں اپنے حریفوں کیٹ فوربس اور ایش ریگن کو شکست دی تھی اور انہوں نے کاسٹ کیے گئے کل ووٹوں میں سے 52 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

مقابلہ جیتنے کے بعد حمزہ یوسف نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ انہیں جو اہم ذمہ داری ملی ہے اس کے لیے وہ دن کے ہر لمحہ کام کریں گے اور سب کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp