گوگل کے نئے اے آئی ٹریننگ کورس میں دلچسپ چیز کیا ہے؟

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے طلبہ اور پروفیشنلز کے لیے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سے متعلقہ ٹریننگز کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کے اس منصوبے میں 75 ملین ڈالر اے آئی فنڈ کے علاوہ ایک نیا ’گوگل ایسینشلز کورس‘ شامل ہے جو آن لائن لرننگ پلیٹ فارم ’کورس ایرا‘ پر متعارف کرایا جارہا ہے۔

گوگل کے نئے آن لائن اے آئی ایسینشلز کورس کو گوگل کے ماہرین نے ڈیزائن کیا اور سکھایا ہے۔ اس کورس کے لیے مخصوص ڈگری یا اے آئی کا سابقہ تجربے کا حامل ہونا ضروری نہیں۔

اس کورس میں بنیادی اے آئی اسکلز، اس کی بہترین پریکٹس اور استعمال سکھایا جائے گا۔ گوگل نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 گھنٹے کی پڑھائی کے بعد طلبہ اے آئی کے تعارف، مؤثر پرومپٹس لکھنے سے آگاہی اور اس ٹیکنالوجی سے جڑے تعصبات اور نقصانات کی نشاندہی کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔

کورس مکمل کرنے پر سرٹیفیکیٹس دیے جائیں گے

اس کورس کو اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کورس ایرا پر اس کورس کی فیس 49 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ کورس میں ویڈیوز، پڑھنے کا مواد اور انٹرایکٹو مشقیں شامل ہوں گی۔ کورس مکمل کرنے والے افراد کو گوگل کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گوگل نے 75 ملین ڈالر کی مدد سے ایک ’اے آئی Opportunity فنڈ‘ قائم کیا ہے جس کا مقصد انسانی ترقی و تعلیم و تربیت سے جڑے اداروں کو فنڈز کی فراہمی یقینی بناکر کم سے کم 10 لاکھ امریکیوں کو اے آئی کی بنیادی اسکلز فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp