’مودی ہے تو ممکن ہے‘ نعرہ کاپی کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تنقید کی زد میں

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سے مریم نواز اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں ان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ وہ کوئی بھی کام خود سے نہیں کرتیں بلکہ ہر چیز میں سابق وزیراعظم عمران خان کو کاپی کرتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی مہم ’مریم ہے تو ممکن ہے‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ نعرہ بھی چوری کیا گیا ہے جو کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ماضی میں اپنی انتخابی مہم کے لیے استعمال کیا تھا۔

رائے ثاقب کھرل نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی انتخابی مہم کا گانا شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مودی ہے تو ممکن ہے کے بعد پیش خدمت ہے  مریم ہے تو ممکن ہے۔

احمد وڑائچ لکھتے ہیں کہ یہ ممکن ہے والا کام سب سے پہلے بھارتی جنتا پارٹی نے کیا تھا۔ ’’مودی ہے تو ممکن ہے‘‘ کافی پرانا نعرہ ہے لیکن اب ن لیگ نے اس کو کاپی کرتے ہوئے’’مریم ہے تو ممکن ہے‘‘ کا نعرہ بنا لیا ہے۔

ایک صارف نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور ن لیگ کی کوئی بھی بات اپنی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے حامی صارف نے کہا کہ مریم نواز تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی فین نکلیں۔

ناصر محمود کیانی نے لکھا کہ ن لیگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سوشل میڈیا پروموشنل مہم چلانے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی الیکشن مہم کا گانا چوری کر لیا، مودی ہے تو ممکن ہے کو مریم ہے تو ممکن ہے بنا دیا۔

مریم نواز کی پروموشنل مہم کو بھی صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی مہم ’مفت ادویات‘  پر ایک صارف نے سوال کیا کہ میڈم یہ مفت ادویات کون سے میڈیکل اسٹور سے مل رہی ہیں؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ابھی 1 انہیلر، 2 گولیوں کے پتے اور 1 سیرپ تقریباً چار ہزار کا لے کر آئی ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp