بائیکاٹ کا اثر، ملائیشیا میں کے ایف سی کے 100سے زائد آؤٹ لیٹس بند

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرائیڈ چکن کی معروف فوڈ چین ‘کے ایف سی’ ملائیشیا میں اپنے آؤٹ لیٹس بند کرنے پر مجبور ہوگئی۔کے ایف سی نےملائیشیا میں اپنے آؤٹ لیٹس کی بندش کی وجہ مشکل معاشی حالات کو قرار دیا۔

فرائیڈ چکن کی معروف فوڈ چین ‘کے ایف سی’ ملائیشیا میں اپنے آؤٹ لیٹس بند کرنے پر مجبور ہوگئی۔کے ایف سی نےملائیشیا میں اپنے آؤٹ لیٹس کی بندش کی وجہ مشکل معاشی حالات کو قرار دیا۔تاہم مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بندش کی وجہ فاسٹ فوڈ چین کے اسرائیل سے روابط کی وجہ سے کیا جانے والا بائیکاٹ ہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کے سبب مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد ان مغربی برانڈز کا بائیکاٹ کررہی ہے جن کے اسرائیل سے روابط ہیں یا وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔

کیو ایس آر برانڈز (ایم) ہولڈنگز بی ایچ ڈی نامی کمپنی جو ملائیشیا میں کے ایف سی اور پیزا ہٹ فرنچائزز چلاتی ہے، نے کہا کہ اس نے عارضی طور پر کے ایف سی آؤٹ لیٹس کو مشکل معاشی حالات کی وجہ سے بند کر دیا ہے۔

بیان میں کمپنی نے یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے اسٹورز متاثر ہوئے ہیں، لیکن مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ 100 سے زیادہ آؤٹ لیٹس عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔

کیو ایس آر برانڈز نے کہا کہ متاثرہ اسٹورز کے ملازمین کو ان علاقوں میں آؤٹ لیٹس پر منتقل ہونے کا موقع فراہم کیا گیا جہاں سیلز زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں