اننت امبانی کے بعد ایک اور ارب پتی کی شادی کے چرچے

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی سے قبل کی شاہانہ تقریبات کے بعد ایک اور ارب پتی بھارتی کی شادی انٹر نیشنل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

بھارتی نژاد مشہور زمانہ ماڈل اریکہ ہاموند کے ساتھ مصر کے شہر جیزہ کے تاریخی علاقے میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

انتہائی شان وشوکت سے رچائی جانے والی شادی کی عبقری تقریب صدیوں پرانے اہرام مصر کے جلو میں منعقد ہونے کی وجہ سے یادگار بن گئی۔ 34 سالہ دولہے جین اور 32 سالہ دلہن ہاموند کی شادی کی تقریبات قاہرہ کے تاریخی علاقے میں چار روز تک جاری رہیں جن میں دنیا بھر سے 130 چنیدہ مہمانوں نے شرکت کی۔

انکور جین بیلٹ ریوارڈ کے سی ای او ہیں اور ان کی دلہن اریکہ ہاموند فیشن ڈیزائنر، فٹنس ٹرینر کے ساتھ ساتھ امریکا میں پیشہ وارنہ ریسلنگ اسٹار کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

مصری میڈیا کے مطابق شادی کی اولین شب ’ماڈرن قاہرہ‘ کے عنوان کے تحت مشہور محمد علی پیلس میں ہوئی۔شادی میں دنیا بھر سے نمایاں شخصیات بشمول لانس باس اور ان کے شوہر مائیکل تورچین، رابن تیک اور ان کی بیگم اپریل لو جیری، معروف سرمایہ کار کیون او لیری اور ان کی اہلیہ لینڈا، انفلوئنسر سیرینا کریگن نے شرکت کی۔

مصر کے سابق وزیر آثار قدیمہ زاہی حواس نے شادی کی تفصیلات سے متعلق بتایا کہ یہ منفرد تقریب مختلف تاریخی مقامات پر چار روز جاری رہی۔

جن مقامات پر شادی کی مختلف تقریبات منعقد کی گئیں ان میں کچھ ایونٹس ابو الھول، محمد علی پیلس پر منعقد ہوئے جبکہ اختتامی تقریب گولڈن جزیرہ اور رمسیس دوم کے مجسمے کے جلو میں ہوئی۔

زاہی حواس کے مطابق رمسیس دوم کے مجسمے کے قریب تقریب منعقد کرنے کا کرایہ دو لاکھ ڈالر وصول کیا جاتا ہے۔ بھارتی نژاد ارب پتی امریکی شہری نے اپنی شادی پر 30 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔ان کا کہنا تھا کہ دولہا انکور جین سے ان کے دوستانہ مراسم ہیں اس حوالے ان کی شادی مصر میں منعقد ہونے والا ایک بہت بڑا میلہ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp