بالائی علاقوں میں جھکڑ، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی /وسطی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوااور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور (سٹی 18، ایئرپورٹ 12)، سیالکوٹ( سٹی 14، ایئرپورٹ 12)، گوجرانوالہ 09، گجرات 05، نور پور تھل 04، جوہر آباد، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03، راولپنڈی(کچہری 03، چکلالہ 02)، فیصل آباد، جھنگ، جہلم ،منگلا 01، کشمیر: کوٹلی 12، مظفر آباد (ایئرپورٹ 04، سٹی 02)، گڑھی دوپٹہ 02، خیبرپختونخوا میں سیدو شریف 09، میر کھانی 05، مالم جبہ 04، کالام، بالاکوٹ 03، دیر (بالائی، زیریں 02)، باچا خان ایئرپورٹ، پٹن، پشاور سٹی 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ اور استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 42، ٹھٹھہ، دادو اور چھور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp