پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن پرسوں چاند کی طرف روانہ ہوگا

بدھ 1 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ مشن چاند پر 3 مئی  بروز جمعہ یعنی پرسوں روانہ ہوگا۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا۔ سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ کی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے  پروفیسر اور آئی کیوب قمر کی کور ٹیم کے ممبر ڈاکٹر خرم خورشید کے مطابق پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر 3مئی کو 12 بج کر 50 منٹ پربھیجا جائے گا۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کا عکس

انہوں نے بتایا کہ  آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

چاند کی تصاویر بنانے کے لیے آئی کیوب قمر میں 2کیمرے نصب ہیں۔ اور یہ مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی

 پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا جبکہ چین کا سیٹلائٹ مشن چاند پر لینڈ کرے گا۔ یہ مشن چاند کی مٹی جمع کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟