اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر خوفناک بیماری میں مبتلا

بدھ 1 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام آدمی پارٹی کے اہم رکن راگھو چڈھا نے اپنے کامیاب سیاسی سفر کے دوران سال 2023 میں پرینیتی چوپڑا سے محبت کی شادی کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں تھیں۔

جہاں گزشتہ سال سے راگھو، پرینیتی سے محبت اور شادی کے سبب سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے وہیں اب ان کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں نے ان کے مداحوں کو پریشان کردیا ہے۔

دراصل بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں بھارت میں انتخابی مہم کا سلسلہ جاری ہے اور اس اہم موقع پر راگھو چڈھا کی غیر موجودگی پر کئی سوال کھڑے ہوئے تاہم دہلی کے وزیر سوربھ بھردواج نے اس حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔نہوں نے کہا کہ ’ راگھو ان دنوں برطانیہ میں ہیں جہاں ان کی آنکھوں کا علاج چل رہا ہے، وہ آنکھ میں تکلیف کے سبب دو ماہ کیلئے لندن میں ہیں‘۔راگھو کی آنکھوں کی تکلیف کا معاملہ سنگین ہے اور اگر فی الفور علاج نہ ہوا تو وہ اپنی بینائی سے محروم بھی ہوسکتے ہیں۔

بعدازاں انہوں نے راگھو چڈھا کی صحتیابی اور آنکھوں کے کامیاب آپریشن کیلئے دعا بھی کی اور کہا کہ ’جیسے ہی راگھو صحتیاب ہونگے، وہ ہندوستان واپس آئیں گے اور پارٹی کی مہم میں شامل ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق راگھو چڈھا آنکھ کی ‘ریٹنا ڈیٹیچمنٹ’ کو روکنے کے لیے وٹریکٹومی سرجری کے لیے برطانیہ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ICE کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے فوج تعینات کرنے کی دھمکی دیدی

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘