ٹی وی پروگرام میں مفتاح اسماعیل کیوں پھوٹ پھوٹ کر روئے؟

بدھ 1 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وہ جھوٹے ریفرنس دائر کرنے پر عمران خان اور سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف کیس کریں گے۔

نجی ٹی وی ’ڈان‘ کے پروگرام’ذرا ہٹ کے ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل سے پوچھا گیا کہ ان کے  خلاف کچھ ثابت نہیں ہوسکا، نیب نے ریفرنس واپس لے لیا، اب کیا وہ جھوٹے کیسز بنانے والوں کا  گریبان پکڑنے کا  ارادہ رکھتے ہیں؟

مفتاح اسماعیل نے کہا’ ایسا ہونا ضروری چاہیے، اس لیے میں گریبان پکڑوں گا۔ میں نے اس کی ٹھانی ہوئی ہے‘۔

انہوں نے کہا ’نیب کی طرف سے ریفرنس کی واپسی کے بعد آج میرے لیے خوشی کا دن ہونا چاہیے تھا، بڑی تعداد میں لوگوں نے مجھے مبارک باد بھی دیں لیکن میرے لیے یہ ایک تلخ دن تھا۔ مجھے بہت سی باتیں یاد آ رہی تھیں۔ جب میرے گھر پر چھاپہ پڑا۔ میری بیوی۔۔۔۔۔۔‘

 اس کے بعد مفتاح اسماعیل اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ اور باقاعدہ رو پڑے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ  اس وقت کے وزیراعظم عمران خان، نیب افسر عرفان منگی اور جاوید اقبال( سابق چیئرمین نیب) کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ اور ان نیب افسران کے خلاف بھی کیس کریں گے جو ان کے  کمرے میں آتے تھے اور انہیں پتہ تھا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں اور مفتاح اسماعیل سچ بول رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp