21 مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگا جو 22 مارچ سے اثر دکھائےگا۔ 21 مارچ سے کوئٹہ، ژوب، قلات، بارکھان، خضدار، زیارت، نصیر آباد، سبی اور جعفرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں اس دوران ہرنائی، چمن، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، پنجگور، دالبندین، نوکنڈی، گوادر، لسبیلہ اور مکران ساحل پر بھی بارش متوقع ہے۔
21 مارچ سے خیبرپختونخوا کے اکثر مقامات سمیت چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور، کرک اور کوہستان میں بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔
21 سے 24 مارچ کے دوران پنجاب، اسلام آباد، گلگت اور کشمیر میں بارش جبکہ 21 سے 23 مارچ کے دوران سندھ اور کراچی میں بادل برسیں گے۔
بارش کے دوران درجہ حرارت میں کمی کا قوی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہےکہ تیز ہوائیں اور ژالہ باری ملک میں کچے مکانوں اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ نشیبی علاقے زیر آب سکتے ہیں۔ ندی نالوں میں ظغیانی جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہوگا۔