بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اداکار گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور انہیں سانس کی شدید تکلیف کےباعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل 11 نومبر کو بھارتی میڈیا نے خبر چلائی تھی کہ لی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر انتقال کر گئے ہیں، تاہم بعد میں اداکار کے اہل خانہ نے اس کو غلط قرار دیا۔ اس خبر کی وجہ سے انجنا اوم کشیپ کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور سخت تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ دھرمیندر ایک مشہور بالی ووڈ اداکار ہیں جنہوں نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’صحافیوں کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے‘، دھرمیندر کے انتقال کی خبر دینے والی اینکر تنقید کی زد میں
وہ اپنی شاندار اداکاری، کرشماتی شخصیت اور ایکشن سے بھرپور کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ دھرمیندر نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا اور انہیں ’ایسیانٹ ہالی ووڈ کے اسٹائل آئیکن‘ کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔
ان کا پورا نام دھرمیندر دیو ہے اور وہ فلمی دنیا میں اکثر رومانی اور ایکشن کرداروں میں نظر آتے ہیں۔ ان کی فنی خدمات اور اثر و رسوخ کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ کے لیجنڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔














