بالی ووڈ کے تینوں خان پہلی بار ایک ساتھ فلم کرنے کو تیار

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ پر راج کرنے والے تینوں خانز سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے مداحوں کا تینوں کو ایک ساتھ ایک فلم میں دیکھنے کا دیرینہ مطالبہ جلد پورا ہونے والا ہے۔ مداحوں کی کئی برسوں سے یہی خواہش ہے کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان ایک فلم میں اکھٹے کام کریں۔

گزشتہ کئی سال سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ بالی ووڈ میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث بڑا مقام رکھنے اور فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے تینوں خانز جلد ہی کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اب عامر خان نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان سلمان خان کے ساتھ فلم بنانے پر کام کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے کامیڈین کپل شرما کے شو میں شرکت کی جہاں اداکار سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم بنانے جا رہے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں عامر خان نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں شاہ رخ خان اور سلمان خان سے ملاقات کی تھی اور اُن سے کہا کہ وہ تینوں کئی سالوں سے ایک ہی انڈسٹری میں کام کررہے ہیں، اگر انہوں نے ایک ساتھ فلم نہیں بنائی تو یہ ان کے کروڑوں مداحوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ ان کی ایک ساتھ ایک فلم تو بنتی ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ تینوں خانز فلم کے لیے زبردست کہانی اور اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں اور بہت جلد اپنے مداحوں کی یہ خواہش پوری کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ نے تھرڈ پارٹی گروپس متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی

خواتین ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

اسرائیل اور فلسطینی فریق دونوں معاہدے پر قائم رہیں گے، قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

افغانستان نے حملہ کیا تو پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی