کراچی: حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان گرفتار، لاکھوں مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، حوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاون جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایف آئی اے اسٹیٹ بینکنگ سرکل کراچی نے ایف بی ایریا سے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا اور چھاپے کے دوران ان کے قبضے سے 17500 امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔

گرفتار ملزمان میں وقاص اقبال اور شہریار شامل ہیں۔ ملزمان غیرقانونی چینلز کے ذریعے بیرون ملک ترسیلات  بھجواتے تھے، ملزمان سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی کی ترسیل کے حوالے سے بھی ریکارڈ برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے جس پر ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp