عمران خان نے اس بار جیل میں کونسی کتابیں منگوائیں؟

جمعرات 2 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پڑھنے کے لیے نئی کتابیں منگوا لیں۔ عمران خان کو جیل میں یہ کتابیں رہنما پی ٹی آئی و ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے بھجوائی ہیں جس کی تصدیق انہوں نے خود ’ایکس‘ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’کتابیں شیئر کرنا اور آئیڈیاز پر بات کرنا بہت دلچسپ ہے، عمران خان کتب بینی کا بے انتہا شوق رکھتے ہیں‘۔

سلمان اکرم راجا نے مزید بتایا کہ پچھلی بار عمران خان نے ٹالسٹائی کے ناول ’حاجی مراد‘ کا ذکر کیا تھا جوکہ 19ویں صدی میں چیچنیا کے حریت پسند رہنما سے متعلق ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کے مطابق عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بھجوائی گئی کتابوں میں Selected works of Mao Zedong اور لیو ٹالسٹائی کی مشہور کتاب War and Peace شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان القادر ٹرسٹ کیس اور سائفر کیس میں گزشتہ برس سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور 9 مئی، توشہ خانہ اور دورانِ عدت نکاح کیس سمیت متعدد دیگر مقدمات کا بھی سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp